روسی فوج کا یوکرین کی رہائشی عمارت پر حملہ ، 3 شہری ہلاک جبکہ 12 زخمی

بریکنگ نیوز ٹوڈے :روس کی افواج کی جانب سے یوکرین   کے شہر میں ایک رہائشی عمارت پر  حملہ کیا گیا ، یوکرین کی رہائشی عمارت پر روسی فوج کے راکٹ حملے میں پانچ منزلہ عمارت تباہ ہوگئی۔

 

نیوز ٹوڈے :  عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  حملے  میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔

 

دوسری جانب یوکرینی حکام کے مطابق عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ در پیش ہے ۔

 

واضح رہے کہ حملے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، یوکرینی حکام نے روسی فوج کے حملوں کے پیش نظر شہر  میں الرٹ جاری کر دیا ہے ۔

 

یاد رہے کہ ابھی تک روس کی جانب سے راکٹ حملے پر ابھی کوئی تبصرہ  سامنے نہیں آ یا ۔

 

زاپروژیا روس میں ضم کیے جانے والے چار یوکرینی علاقوں میں سے ایک ہے جس پر ابھی تک یوکرین کی فوج  قابض ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے :خیال رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو تقریباً ایک سال ہونے کو ہے جبکہ اس جنگ کا کو ئی نتیجہ ابھی تک سامنے نہیں آیا ، دونو ں اطراف کا جنگ میں  کافی حد تک نقصان ہو چکا ہے ، تاہم عا لمی برادری کی جانب سے  کرائے جانے والے مذاکرات کا بھی ابھی تک کو ئی خاطر خوا ہ  حل نہیں نکل سکا ۔

 

مزید پڑ ھیں : کم جانگ جاپان کو ایک اور ناگا ساقی بنانے پر تُل گۓ ہیں


 

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+