امریکی فورسز کا شام میں آپریشن ، داعش کے اہم رہنماء ہلاک

بریکنگ نیوز ٹوڈے :امریکی فوج کی جانب سے شام پر  حال ہی میں ایک حملہ کیا گیا ہے ، شام میں حکومت کے زیر کنٹرول گاؤں پر امریکی ہیلی کاپٹروں نے داعش کے اہم رہنما کو ہلاک کر دیا۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق امریکا نے اس سے قبل بھی شام میں داعش کے خلاف آپریشنز کیے ہیں لیکن آج کیا جانے والا حملہ صدر بشار الاسد کی حامی فورسز کے علاقے میں پہلا معلوم شدہ آپریشن ہے۔

 

شام کے میڈیا  کے مطابق امریکا کی اسپیشل فورسز نے ’ملک سرائے‘ نامی گاؤں میں ایک آپریشن کیا جس کے نتیجے میں انہوں نے داعش کا ایک اہم اہلکار ہلاک کر دیا ۔

 

سرکاری ٹی وی کی خبر کے مطابق آپریشن میں ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ متعدد گرفتاریاں بھی کی گئیں، کسی بھی فرد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کرنل جوزف بکینو نے بتایا کہ امریکی فوج نے شام میں ایک چھاپے کے دوران داعش کے عہدیدار کو نشانہ بنایا، انہوں نے کسی کے مرنے یا گرفتار ہونے کی تصدیق نہیں کی۔

 

واضح رہے کہ اس حوالے سے امریکی  میڈیا کا  کو ئیب بیان ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

 

مزید پڑ ھیں : امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+