روس کی جانب سے کیف سمیت یوکرین کے مختلف شہروں میں 75 میزائل حملے ،5افراد ہلاک 12 زخمی

 بریکنگ نیوز ٹوڈے : یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں پر 75 روسی میزائلوں سے حملے کئے گئے جس سے یوکرین ایک میدان جنگ بن کر رہ گیا اور بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑا ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی  رپورٹس کے مطابق کیف میں روسی میزائل حملوں میں 5 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے،یوکرینی حکام کے مطابق زخمی شہریوں  کو علاج کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

 

واضح رہے کہ روس کے ان حملوں کے نتیجے میں بیشتر  عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ کئی گاڑیوں میں بھی آتشزدگی ہو ئی ۔

 

نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق کیف کےعلاوہ لیوف، خارکیف سمیت مختلف شہروں میں دھماکے رپورٹ  کیے گئے ہیں ۔

 

یوکرینی وزیرخارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پیوٹن کا واحد حربہ یوکرین کے پرامن شہروں پر دہشتگردی کرنا ہے،

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یوکرینی حکام کی جانب سے پیوٹن کو ایک دہشتگرد قرار دیا گیا ، انہوں نے کہا کہ جنگ میں شہریوں کو نقصان پہنچانا کسی جرم  سے  کم نہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : نائجیریا میں ہونے والے کشتی حادثہ میں 76 افراد ہلاک

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+