وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام

بریکنگ نیوز ٹوڈے : رانا ثناء اللّٰہ کو گرفتار کرنے  کی ایک اور کوشش ناکام ہو گئی ،وفاقی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کے لیے آنے والی اینٹی کرپشن کی ٹیم  ان کو گرفتار کیے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئی۔

 

نیوز ٹوڈے : پنجاب اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر سید انور علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بیان جاری کیا کہ ہمارے اسٹاف کو تھانے سے باہر نکال دیا گیا

 

انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کے ساتھ نا مناسب سلوک کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ اب عدالت کو آج کی کارروائی سے متعلق  تفصیلات فراہم کر دیں گے ۔

 

اس حوالے سے سید انور علی شاہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا  کہ اس کے مطابق اگلا لائحہ عمل  مشاورت کر کے بنایا جا ئے گا ۔

 

خیال رہے کہ راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کی عدالت نے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے اینٹی کرپشن حکام کی توہینِ عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اس حوالے سے ن لیگ اور پی ٹی آئی  رہنمائوں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے اور دونوں اطراف سے ایک دوسرے  پر طنز کیا جا رہا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : تحریکِ انصاف کے رہنماء اسد عمر نے سائفر کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+