روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ،امریکی ڈالر مزید سستا ہو کر 217 روپے کا ہو گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جبکہ روپے کی قدر میں کافی حد تک بہتری آ چکی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے :واضح رہے کہ  آج صبح کاروبار ی دن کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوا  اور روپیہ مستحکم ہوا ۔

 

خیال رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 217 روپے 80 پیسے  تک پہنچ چکا ہے ۔

 

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 138 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42350 پر پہنچ گیا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ پاکستان میں مہنگائی کے   عروج نے روپیہ کی قدر  بالکل ختم کر دی تھی ،تاہم حکومت فیصلوں کے باعث اب لگتا ہے کہ روپیہ  بہتری کی جانب گامزن ہے اور جلد ہی مستحک ہو جا ئے گا ۔

 

اس حوالے سے عوام کا  کہنا ہے کہ  مہنگائی نع غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے لہٰذا ہم حکومت  سے درخواست کرتے ہیں کہ عوام کے لیے ریلیف پیدا کرے اور اس مشکل وقت میں  اپنے لوگوں کا دیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : روپیہ پھر ڈالر سے اوپر

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+