متحدہ عرب امارات کے کرکٹرز کو کرپشن پر اکسانے والے بھارتی شہری میہر چیاکر پر 14 سال کی پابندی عائد

بریکنگ نیوز ٹوڈے : متحدہ عرب امارات کے کرکٹرز کو کرپشن پر اکسانے والے بھارتی شہری میہر چیاکر پر 14 سال کی پابندی عائد  ہو چکی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مختلف مواقع پر فکسنگ کی کوشش کے الزام میں میہر چیاکر کو سزا سنائی ہے،واضح رہے کہ آئی سی سی کی اینٹء کرپشن کمیٹی نے اس پر پوری تفتیش کر کے یہ معا ملہ آگے بڑھایا ۔

 

اس حوالے سے آئی سی سی  کی جانب سے بیان   جاری کیا گیا کہ میہر چیاکر نے 2019 میں متحدہ عرب امارات اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سیریز فکس کرنے کی کوشش کی۔

 

رپورٹس کے مطابق بھارتی شہری نے اماراتی کرکٹرز قدیر خان اور غلام شبیر کو فکسنگ کی پیشکش کی تھی ۔

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا کہ ایک کھلاڑی کو گلوبل ٹی ٹوئنٹی کھلانے کی لالچ دے کر فکسنگ پر اکسایا اور غیر قانونی کر کے کھیل کی ساخت کو کمزور کیا ۔

 

واضح رہے کہ  آئی سی سی انکشاف کر چکی ہے  کہ میہر چیاکر نے آئی سی سی کی تحقیقات میں شامل ہونے سے بھی گریز کیا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اس معاملے کے پیش نظر ان کو آئی سی سی کے قوانین اینٹی کرپشن کوڈ کی 7 دفعات کی خلاف ورزی پر سزا سنائی گئی ۔

 

مزید پڑ ھیں : تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+