پیوٹن کا کوٹ محمد بن زید کے پہننے سے امریکہ کی گرمی بڑھنے لگی

 آج کی نئ  صبح وائٹ ہاؤس  کیلیے بہت پریشان کن ہے  کیونکہ امریکہ کے ایک دوست ملک متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان روس کے دورے پر آۓ وہاں سردی زیادہ ہونے کی وجہ سے ولادی میر پیوٹن نے محمد بن زید کو اپنا کوٹ پہنا دیا اس کوٹ کی وجہ سے جو بائڈن کو گرمی محسوس ہونے لگی ۔

 

بارہ اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے صدر نے روس کے صدر سے ملاقات کی اس ملاقات میں پیوٹن کی گرمجوشی اور مہمان نوازی بائیڈن کو کھٹکنے لگی ہے ان دونوں رہنماؤں نے یوکرین جنگ سمیت کئ امور پر بات چیت کی پیوٹن نے یہ واضح کر دیا کہ ہمارے فیصلے کسی ملک کو نشانہ بنا کر نہیں کیے گۓ ۔

 

لیکن بائڈن کی پریشانی اس لیے بڑھی ہوئ ہے کیونکہ مشرق وسطٰی میں متحدہ عرب امارات  کی امریکہ سے دوستی کو بہت اہم سمجھا جاتا ہے لیکن حال ہی میں سعودی عرب نے امریکہ کی کچے تیل کی پیداوار بڑھانے کی مانگ پوری نہیں کی اور امریکہ کی تجویز ٹھکرا دی اور اب متحدہ عرب امارات بھی روس سے تعلقات بڑھا رہا ہے ہیں ۔

 

دونوں ملکوں کی بات چیت اور پیوٹن کے محمد بن زید کو باہر تک الوداع کہنے کی اور انہیں اپنا کوٹ پہنانے کی جو تصویریں اور وڈیوز نشر ہوئ ہیں ان سے یہ واضح ہوتا ہے کہ سعودی عرب کے بعد اب متحدہ عرب امارات بھی امریکہ سے دوستی کا ہاتھ چھڑا رہے ہیں ۔

 

اب امریکہ کی ساکھ کمزور ہو رہی ہے ایشیا اور مشرق وسطٰی نۓ پاور سنٹر بن چکے ہیں مشرق وسطٰی کے ملک یہ جان چکے ہیں کہ یوکرین جنگ میں روس کو ہرانا ناممکن ہے اور دوسرے عرب اور اسلامی ملک یہ جان چکے ہیں کہ امریکہ سپر پاور ہونے کی وجہ سے اور ان کے تحفظ کے نام پر ان سے خوب فائدہ اٹھا رہا ہے اور اب وہ جان چکے ہیں کہ نۓ ورلڈ آرڈر کے مطابق امریکہ کمزور ہو رہا ہے اس لیے اب آہستہ آہستہ یہ تمام ملک امریکہ سے اپنا دامن چھڑا رہے ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+