پاکستان میں ٹریفک کو ڈرون کیمروں سے مانیٹر کرنے کا نظام متعارف،

بریکنگ نیوزٹوڈے:پاکستان میں  پہلی بار  ڈرون کیمرہ کی مدد سے ٹریفک کو مانیٹر کیا جا ئے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے ٹریفک  مینجمنٹ اور اس سے متعلقہ امور کو بہتر بنانے کے لئےڈرون کیمروں سے ٹریفک مانیٹرنگ اور سرویلنس کا آغاز کر دیا ہے

 

مال روڈ پر  پہلا تجربہ کیا گیا، جس میں مال روڈ پر ٹریفک کی نگرانی کے لئے مال روڈ کا ڈرون سروے کیا گیا۔ اس وقت یہاں چیف ٹریفک آفیسر سی ٹی او منتظر مہدی، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس پی ٹریفک  آصف صدیق اور ایس پی شہزاد خان موجود تھے۔

 

نیوزٹوڈے:ڈرون مانیٹرنگ کے میں مشاہدے کے دوران سڑک کی رکاوٹ، اجتجاج اور متبادل  راستے  کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔  ڈرون کیمروں  کی مدد سے جن سڑکوں کی نگرانی کی جائے گی ان میں مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، فیروز پور روڈ اور دیر ماڈل روڈز  شامل ہیں۔

 

منتظر مہد ی نے کہا ہے کہ جدید ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال ٹریفک کے انتظام کو بہتر بنانے اور سموگی گاڑیوں اور یک طرفہ ٹریفک کی خلاف ورزیوں جیسے مسائل کی نگرانی کر ئے گا۔

 

 اس کے علاوہ انہوں نے کہا ہے کہ تجربے کے دوران روڈ انجینرنگ میں مشکلات بھی دیکھی گئیں۔ اس لیے ڈرون پارکنگ اور تجاوزات سمیت ٹریفک کے مسائل کی بھی ریکارڈنگ کرے گا۔ مسائل سے نمٹنے کے لئے وڈیو  ریکارڈ  محکموں کو بھی مہیا کیا جائے گا۔

 

 نیوز الرٹ ٹوڈے:جوشخص ٹریفک قانون توڑے گا اس کو جرمانہ بھی کیا جائے گا اور غلط پارکنگ کرنے والے  پر بھی جرمانہ عائد ہوگا۔

 

مزید پڑھیں: عمران خان لانگ مارچ کےساتھ آئے تو انہیں الٹا لٹکا دینگے، رانا ثنا اللہ

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+