عمران خان کی ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کو لاجواب شکست ،قومی اسمبلی کی 8 نشستوں میں سے 6 پر عمران خان کامیاب

بریکنگ نیوز ٹوڈے : عمران خان نے پی ڈی ایم کو  ضمنی انتخابات میں لا جواب شکست دے کر تاریخ رقم کر دی ہے ، پی ٹی آئی کی جیت پورے ملک سے کارکنان کا جشن  اور مبارکبادوں کا  سلسلہ جاری ہے ،کپتان کے مداح اپنی جیت پر پر عز م ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے : چیئر مین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی 8 میں سے 6 نشستوں پو پی ڈی ایم کو بڑے مارجن سے  باآسانی شکست دی ہے ۔

 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کو دو شہروں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس میں کراچی اور ملتان کے  الیکشن شامل ہیں ،ملتان سے  یوسف رضا گیلانی نے شاہ محمود قریشی کی بیٹی کو شکست دے دی ہے،دوسری جانب ملیر میں بھی پیپلز پارٹی کے رہنما ء نے عمران خان کو شکست ی۔

 

یاد رہے کہ عمران خان نے مردان ، چار سدہ ، پشاور ،فیصل آباد،ننکانہ صاحب اور کراچی کورنگی میں حریفوں کو باآسانی  شکست دے دی ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : پی ٹی آئی کے سینئر ارکان کی جانب سے عمران خان کو فون کالز کر کے مبارکباد  دی جا رہی ہے ،جبکہ  تجزیہ  کاروں کی جانب سے بھی اس دلچسپ صورتحال پر دلچسپ  تبصرے کیے جا رہے ہیں،سوشل میڈیا پر بھی عمران خان کی جیت کے حوالے سے دلچسپ میمز سامنے آ رہی ہیں ۔

 

کپتان کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ  فارن فنڈنگ ،   آڈیو لیکس ، توشہ خانہ اور دیگر کیسز عمران خان کو پھسانے کے لیے بنائے جا رہے ہیں مگر  عمران خان کی مقبولیت نے ان سب ہتکنڈوں کو رد کر دیا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : جیل جانے سے نہیں ڈرتا، جان تک دینے کے لیے تیار ہوں،عوام بھی حقیقی آزادی کے لیے تیار ہو جائے،عمران خان

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+