پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل اسلام آبا د ہائی کورٹ نے شہریوں کو ہراساں نہ کر نے کا حکم جاری کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے قبل بڑا حکم جاری کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے متعلق بنائی فہرست پر سوال اٹھا دیے اور شہریوں کو غیر ضروری ہراساں کرنے سے روک دیا۔ 

 

نیوز ٹوڈے : ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس کی جانب سے ہراساں کیے جانے کیخلاف سابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔ اسلام آباد پولیس نے رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے :واضح رہے کہ ماضی میں پی ٹی آئی اس حکومت کے خلاف ایک دفعہ پہلے بھی لانگ مارچ کر چکی ہے جس میں پی ٹی آئی کارکنان کو  شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا  اور حکو مت کے بریک ڈائون کے بعد لانگ مارچ ختم کرنا پڑا۔

 

دوسری جانب عمران خان  اپنے جلسوں میں ایک طویل وعرصے سے لانگ مارچ کا عندیہ دے رہے تھے اور اب ضمنی انتخابات میں واضح اکثریت کے بعد ثابت ہو چکا ہے  عوام کی بڑی تعداد عمران خان کے ساتھ ہے ۔

 

مزیدپڑ ھیں: ضمنی انتخابات کراچی،ملیر میں ایم پی اے کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+