افغان طالبان کی دوحہ میں امریکی حکام سے ملاقات ،منجمد اثاثوں کی بحالی پر بات چیت

بریکنگ نیوز ٹوڈے  : افغان طالبان کے کے وفد نے  قطر  کے شہر دوحہ میں امریکی حکام سے ملاقات کی   جس میں کئی اہم معاملوں پر دونوں کی جانب سے مشاورت اور تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

نیوز ٹوڈے :عالمی میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق ملاقات میں انٹیلی جنس چیف مولوی عبدالحق واثق اور جنرل ڈائریکٹر انٹیلی جنس شامل ہوئے اور اپنے مطالبات پیش کیے ۔ 

 

واضح رہے کہ افغان وفد نے سی آئی اے سمیت نیشنل سیکورٹی کونسل اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام سے ملاقاتیں کیں اور ان ملاقاتوں میں طالبان نے امریکی حکام کو یقین دہانی کرائی کہ وہ افغانستان کی سر زمین کسی اور ملک  کے خلاف استعما ل نہیں ہونے دیں گے ۔ 

 

طالبان حکام کے مطابق ٹی ٹی پی پاکستانی جماعت ہے، افغان طالبان دوسروں کی جنگ نہیں لڑے گی،افغان طالبان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سر زمین کو داعش اور ٹی ٹی پی کی جانب سے استعمال کیا جا رہا جس کو جلد از جلد روکا جا ئےگا ۔ 

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : طالبان حکام نے مزید کہا کہ اسلامی امارات نے پاکستانی حکومت اور ٹی ٹی پی امن مذاکرات کی حمایت اور ثالث کا کردار ادا کیا تا کہ مسائل  کو دور کر کے خطے میں امن و استحکام  لایا جا سکے ۔

 

مزید پڑ ھیں : صدر جوبائیڈن ایران میں جاری مظاہروں کی حمایت کریں اور ایران کے ساتھ جوہری معاہدوں کو روک دیں،باراک اوباما

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+