ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

بریکنگ  نیوز ٹوڈے : ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے باعث پاکستانی روپیہ ایک متربہ  پھر زوال کا شکار  ہوتا جا رہا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ آج صبح کاروبار ی دن کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا  تھا ۔

 

نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 86 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 219 روپے 75 پیسے کا ہو  چکا ہے ۔

 

دوسری جانب آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 226 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔

 

یاد رہے کہ انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 218 روپے 89 روپے پر بند ہوا تھا،جبکہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 225 روپے 70 پیسے کا ہو گیا تھا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔

 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 17 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41772 پر آ گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ  ڈالر کے ایک مرتبہ پھر اوپر جانے سے  مہنگائی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جو کہ آناے والے دنوں میں مزید زور پکڑ  سکتی ہے ، عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں بنیادی ضروریات کو پورا کرنا مشکل نہیں بلکہ نا ممکن ہو تا جا رہا ہے ۔

 

مزید پڑ  ھیں  : سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ، فی تولہ سونا 950 روپے مہنگا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+