سپریم کورٹ آف پاکستان نے شاہزیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کو باعزت بری کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے: سپریم کو رٹ آ ف پاکستان نے  شاہزیب قتل کیس  کے ملزم شاروخ جتوئی کو با عزت بری کر دیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے شاہ زیب قتل کیس کے دیگر ملزمان کو بھی قتل کے مقدمات سے بری کر دیا گیا ہے ۔

 

واضح رہے کہ اس کیس کی سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، جہاں ملزم شاہ رخ جتوئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں اپنا مئوقف پیش کیا کہ فریقین کے درمیان صلح ہو چکی ہے ۔

 

اس کے علاوہ ملزم شاہ رخ جتوئی کے وکیل نے مزید کہا کہ ملزمان کا دہشت پھیلانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

 

لطیف کھوسہ نے عدالت میں بیان دیتے ہو ئے کہا کہ قتل کے واقعے کو دہشت گردی کا رنگ دیا گیا۔

 

واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپور کو سزائے موت سنائی تھی، جبکہ ملزم نواب سجاد اور غلام مرتضیٰ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : سندھ ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

 

مزید پڑ ھیں : ضمنی الیکشن میں بدترین شکست کے بعد نواز شریف کا سخت رد عمل ،وجوہات جاننے کے لئے رپورٹ طلب کرلی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+