پاکستان اور افغانستان کے درمیان وارم اپ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان اور افغانستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا وارم اپ میچ بارش کے باعث مینجمنٹ کی جانب سے  روک دیا گیا۔

 

نیوز ٹوڈے : آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے 17 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 116 رنز اسکور کیے ۔

 

پاکستانی بولرز  کی جانب سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کی ابتدائی 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

 

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے افغان بیٹر حضرت اللّٰہ کو 9 رن پر بولڈ جبکہ رحمان اللّٰہ کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے کیریئر کا شاندار کم بیک کیا۔

 

دوسری جانب شاہین آفریدی کا ساتھ دیتے ہو ئے افغانستان کی تیسری وکٹ فاسٹ بولر حارث رؤف نے حاصل کی۔

 

حریف ٹیم کے  بیٹر نجیب اللّٰہ کو محمد نواز نے 5 رنز پر آؤٹ کیا۔ ان کا کیچ نسیم شاہ نے پکڑا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، شاداب خان، آصف علی، محمد وسیم، حارث رؤف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔

 

مزید پڑ ھیں : فرانسیسی فٹبالر 'کریم بینزیما 'نے سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ ’بیلن ڈی اور‘ جیت لیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+