میزان بینک نے5۔28بلین کاتاریخی منافع حاصل کر لیا،

 

بریکنگ نیوز ٹوڈے:میزان بینک نے رواں سال ختم ہونے والی نو ماہ کی مدت میں بڑے پیمانے پر منافع   حاصل کیا ہے۔ اس بینک نے30ستمبر 2022 کو ختم ہونے والی نو ماہ کی مدت میں 46 فیصد تک  منافع میں اضافہ کیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے:بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسینج میں جمع کرائے گئے 30 ستمبر 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو ماہ  کی مدت کے غیر متفقہ مالیاتی نتائج کے مطابق جنوری تا ستمبر تک کا 28.59 بلین روپے کا بعد از ٹیکس منافع ظاہر کیا۔ جوکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 19.56تھا۔

 

 بینک نے تیس ستمبر کو ختم ہونے والی نو ماہ کی مدت کے لئے15.97 روپے فی حصص آمدنی کا اعلان کیا ہے۔ جو کہ پچھلے سال اسی مدت میں 10.93تھا۔

 

 نیوز الرٹ ٹوڈے: اس کے علاوہ بینک کی کل آمدنی 30 ستمبر2022 کو ختم ہونے والی نو ماہ کی مدت میں 77.15بلین روپے تک پہنچ گئی۔ جو کہ گذشتہ سال اسی مدت میں48.52بلین روپے تھی۔

 

مزید پڑھیں: ڈالر آج بھی اوپر جبکہ روپیہ آج بھی نیچے ،انٹر بینک میں امریکی ڈالر221 روپے کا ہو گیا

۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+