ایشیاء کپ کیلئے پاکستان نہ جانے کا فیصلہ بورڈ کا نہیں بلکہ حکومت کا ہے ، صدر بی سی سی آئی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : 2023ء میں  پاکستا ن میں ہونے والے ایشیاء کپ میں کھیلنے کے لیے بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے :بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر   کی جانب سے حال ہی میں ایک بیان جاری کیا گیا  ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان جانا  کرکٹ بورڈ کا فیصلہ نہیں بلکہ ان فیصلوں کا انحصار حکومت پر ہوتا  ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں حکومت کی جانب سے منع کیا جا ئے گا تو ہم ایشیاء کپ کھیلنے پاکستان نہیں جا ئیں گے لیکن اگر حکومت کی جانب سے اجازت مل جا تی  ہے اور کھلاڑیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا تا ہے تو ہم لازمی پاکستان کا دورہ کریں گے ۔

 

بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی نے بیان دیا کہ ایسے معاملوں میں حکومت کلیئرنس کی ضرورت ہوتی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ابھی تک ہم نے حکومت  سے کو ئی رابطہ نہیں کیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر  یہ ایونٹ پاکستان  سے کسی نیوٹرل وینیو  پر منتقل ہو جا ئے تو بھارت اس ایونٹ میں شرکت کرنے کے لیے تیار ہو گا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ پاکستان  کرکٹ بورڈ بھی اس معاملے پر اپنا فیصل سنا چکا ہے ، پی سی بی کے چیئر مین کا کہنا ہے کہ اگر  بھارت  ایشیاء کپ کھیلنے پاکستان نہ آیا تو  ہم بھی 2023 کا ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جا ئیں گے ۔

 

مزید پڑ ھیں : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2022ء: سری لنکااور نیدر لینڈز سپر 12 مرحلے میں داخل

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+