نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے حکومت کا بڑا اقدام ،' یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام ' کا انعقاد

 بریکنگ نیوز ٹوڈے:وزیراعظم  شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوجوان ہماری آبادی کا بڑا حصہ ہے اور ہمیں اپنے نوجوانوں کے  کو ہنر سے  اور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اقدامات  کو وسیع کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی

ترقی اور بقا ہمارے نوجوانوں کی وجہ  سے ہے اور نوجوانوں کی سہولتوں سے آراستہ کرنا مسلم لیگ ن کی روایت رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کی ترقی اور  ان کو بااختیار بنانے کے لئے یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے:اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لئے  ترقی کے راستے ہموار کرنے کے لئے پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ، پنجاب سکل ڈویلپمنٹ  پروگرام اور مفت لیپ ٹاپ سکیم جیسے پروگرام شروع کیے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے مینڈران سیکھنے کے لئے  چھ سونوجوانوں کو چین بھیجا۔ اب  ہم نے جو اقدام شروع کیا ہے اس میں ہم نے نوجوان انجیئنرز کے لئے2000 انٹرن شپ، 20انڈر ڈویلپڈڈ ڈسٹرکٹس ٹرانسفارمیشن

پروگرام،250  مینی اسپورٹس کمپلیکس اقدام، پاکستان انوویشن فنڈز، اور اس کے علاوہ 75نیشنل ٹاپ ٹیلنٹ اسکالرشپس شامل ہیں۔

 

 نیوز الرٹ ٹوڈے:وزیرمنصوبہ بندی  احسن اقبال نے کہا ہے کہ یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کااقدام ملک کے نوجوانوں   کو بااختیار بنائے گا۔

مزید پڑھیں: سڑکیں بلاک کر کے احتجاج کرنے والوں کے خلاف آئی جی اسلام آباد کا سخت کاروائی کرنے کا حکم

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+