فلم اور ڈرامہ انڈسٹری اور ٹورازم کے مشترکہ منصوبے کے فروغ کے لئےپاک ترک کلچر سنٹر'قائم کرنے کا فیصلہ

بریکنگ نیوز ٹوڈے:پاکستا ن اور ترکی نے ڈرامہ اور فلم انڈسٹری  میں تعاون کو فروغ دینے اور ٹورازم کے مشترکہ منصوبے  پر کام کرنے کے لئے  'پاک ترک کلچر سنٹر ' قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور ترکی کے نائب وزیر برائے ثقافت وسیاحت احمد مصباح اور فلم انڈسٹری کے ایک وفد کے ساتھ  استبول میں  ملاقات کی اس میں پاک ترک کلچر سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

 وزیر اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اپنی فلموں کی نمائش کے  لئےترکی میں ہونے والے فلم میلے میں شرکت کر ئے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا ہے پاکستان میں بننے والی تین فلمیں  نمائش کے لئے پیش کی جا سکتی ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے:دونوں ملکوں نے پاکستان  میں  جدید ترین فلم  پروسیسنگ  لیب قائم کرنے پر اتفاق  کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے  ترکی کی پاکستان میں ترقی کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں میں گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔

 

اس کے علاوہ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی اپنی ثقافتی تنوع اور قدرتی حسن کو بین الاقوامی سطح پر  اسکرین ٹورازم  پر پیش کر سکتے ہیں۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال ٹیکنالوجی کا حصہ ہے۔ رواں سال میں فلم انڈسٹری کے سیاحت  ثقافت ہر ٹیکس ختم کردیا گیا  تھا۔ ہمارا مقصد پاکستان میں سیاحت و ثقافت اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

 

مریم اورنگزیب نے نشاندہی کی ہے کہ پاکستان میں آثارِ قدیمہ کے  مقامات موجود ہیں ان میں ترقی کے لئے فنڈز مختص  کئے گئے ہیں۔

 

نیوز ٹوڈےالرٹ :ترک وزیر  نے کہا ہے کہ ان کا ملک سیاحت و ثقافت میں  پاکستان کو تعاون فراہم کرئے گا۔ترک  کے فلم انڈسٹر ی  کے وفد  نے کہا ہے کہ ہالینڈ، ترکی، فرانس کی بہترین کمپنیاں   جو ترکی  میں مقیم ہیں وہ تکنیکی مدد فراہم کریں گے۔

 

مزید پڑھیں: ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار عمران اشرف اور ان کی اہلیہ میں علیحدگی

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+