ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء: بنگلا دیش نے نیدرلینڈز کو 9 رنز سے شکست دے دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں بنگلادیش نے نیدرلینڈز کو 9 رنز سے شکست دے کر کامیابی سمیٹ لی ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

 

اس کے بر عکس بنگلادیش کی جانب سے دیے گئے 145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 135 رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔

 

یاد رہے کہ بنگلادیش کے تیز گیند باز  تسکین احمد نے 25 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی  جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

 

واضح رہے  کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز  اسکور کیے تھے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ نیدرلینڈز اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے گئے میچ کو بارش کی وجہ سے دو بار کچھ دیر کے لیے روکا گیا تھا تاہم  میچ کچھ دیر بعد ہی دوبارہ شروع کرواد یا گیا تھا۔

 

مزید پڑ ھیں: کیا پاک بھارت ٹاکرے میں امپائرنگ نیوٹرل رہی ؟

 

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+