عمران خان نے ارشد شریف کے قتل کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا

 

بریکنگ نیوز ٹوڈے:عمران خان  نے ارشد شریف کے قتل کو ٹارگٹ کلنگ قراردیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پشاور میں تحریک انصاف کے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  معاشرہ انسانوں سے مل کر بنتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انسانوں اور  جانوروں کے معاشرے میں فرق صرف انصاف کا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا انسانی معاشرہ تب ہی بنتا ہے جب کمزور انسان کو  طاقت ور انسان سے تحفظ فراہم کیا جا تا ہے۔ یہاں طاقتور چوری کرتا ہے تو این آر او اور جب کمزور چوری کرتا ہے تو  وہ جیل جاتا ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے انسان کو نیوٹرل رہنے کی اجازت نہیں دی۔  ان کا ارشد شریف کے حوالے سے کہنا تھا کہ  اس نے اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا اور نہ ہی اسے کوئی لفافہ نہیں دے سکتا تھا ۔

 

نیوز ٹوڈے:سابق وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہناتھا کہ  ارشد شریف کو کالز کے ذریعے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اس کے گھر میں گھس کر اسے دھمکیاں دی گئیں۔ مجھے معلوم ہوا تو میں نے اسے باہر جانے کا مشورہ دیا ۔ جب اس کا یو اے ای کا ویزا ختم ہونے لگا تو اسے واپس بلایا جانے لگا  لیکن اس کے ساتھ بھی برا سلوک ہی ہونا تھا جیسا کہ عمران نیازی او ر اعظم سواتی کے ساتھ ہوا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو  پتہ تھا کہ اس کی جان کو خطرہ تھا   لیکن وہ پھر بھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا میں جانتا ہوں اس کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے کہ ایک طرف چور ہیں اگر آپ میرے ساتھ نہ نکلے تو  آپ کا مستقبل بھیٹر بکریوں والا ہونے والا ہے۔

 

مزید پڑھیں: ارشد شریف کی تدفین جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہوگی

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+