خیبر پختونخواہ کے سب سے بڑے ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر ترقیاتی کام اس سال شروع ہوگا

بریکنگ نیوز ٹوڈے:خیبر پختونخواہ کے سب سے بڑے ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر ترقیاتی کام اس سال شروع ہوگا۔

 

دریائے کنہار خیبر پختونخواہ میں سب سے بڑے ہائیڈروپاور پراجیکٹ بالاکوٹ پر تعمیراتی کام رواں سال مانسہرہ میں شروع کیا جائے گا۔

 

یہ بات کے پی کے کے انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجیئیر نعیم خان نے بالاکوٹ کے مقام پر چینی کنٹرکشن کمپنی گازباہ ترک کنسلٹنٹ کمپنی ڈالسر کے ٹیم ممبران سے ملاقات کے دوران کہی۔

 

نیوز ٹوڈے:اس اجلاس میں ترقیاتی  منصوبے پر عملی کام شروع کرنے اور چینی اور ترک کمپنی کے انجینیئز کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:یہ منصوبہ 755 ملین  ڈالر کی لاگت کے ساتھ اگلے سات سالوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ یہ منصوبہ جب مکمل ہوجائے  گا تو تین سو میگاواٹ بجلی پیدا کرئے گا۔

 

مزید پڑھیں: سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا جمعے کے دن لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+