بڑا اپ سیٹ ، بارش کے باعث انگلینڈ کو آئر لینڈ سے شکست

بریکنگ نیوز ٹوڈے : آئی سی سی  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء میں بڑا اپسیٹ ہوا،میچ میں بارش ہونے کے باعث انگلینڈ کو آئر لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ آئر لینڈ کی جانب سے انگلینڈ کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا ،تاہم انگلینڈ نے پندرہ اوورز تک 5 وکٹوں پر 105  رنز اسکور کر لیے تھے ۔

 

انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہی تھی کہ بارش برس پڑی اور میچ کا فیصلہ آئی سی سی کے قانون ڈک ورتھ لوئس کے تحت ہوا،جس میں انگلینڈ کو 5 رنز سے زشکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

یاد رہے کہ انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے ٹاس جیت کر آئر لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

 

دوسری  جانب آئر لینڈ کی جیت کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر آئر لینڈ کی ترقی ہو ئی ہے و جو کہ ٹورنامنٹ میں  آئر لینڈ کے مدد گار ثابت ہو گا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ  بارش کے باعث پہلے میچ کو  تاخیر کا شکار ہوا اور جب میچ شروع ہوا تو کچھ ہی دیر بعد بارش کے باعث میچ روکنا پڑا ۔

 

مزید پڑ ھیں : شعیب ملک کی بابر اعظم پر تنقید

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+