سعودی ولی عہد نے مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا
- 26, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے لیے بڑا فیصلہ سنا دیا ہے ۔
نیوز ٹوڈے : سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔
دوسری جانب وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے افسوسناک واقعہ پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی انہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان سے درگزر سے کام لینے کی درخواست کی تھی۔
شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے قیدیوں کی رہائی کے حکم کے بعد وزیراعظم نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ کو اس اقدام پر بہت نوازے گا۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ مسجد نبوی میں کچھ پاکستانیوں نے سیاستدانوں کے خلاف ہلڑ بازی اور نعرے لگائے تھے جس کے بعد سعودی حکام کی جانب سے ان کوگرفتار کر لیا گیا ۔
مزید پڑ ھیں : امریکہ نے پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں19ملین خرچ کرنے کا اعلان کردیا
تبصرے