میزان بینک کا سولر پینلز کے لئے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ کو35 ملین کا عطیہ
- 31, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے:میزان بینک نے سولر پینلر سسٹم کی تنصیب کے لئے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کو 35 ملین روپے کا عطیہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ اقدام2022 کے لئے بینک کارپوریٹ سماجی ذمہ داری اور پائیداری کے اقدامات کا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ بینک ہسپتال کی چھت پر نصب کیے جانے والے 1.2 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے کے کچھ حصے کو پورا کرنے کے لئے فنانسنگ فراہم کرئے گا۔
نیوز ٹوڈے:بینک کے ذریعے مالی اعانت فراہم کرنے والا نظام تقریبا 300 کلو واٹ بجلی پیدا کرئے گا۔جس سے سالانہ تقریبا114،000 کلوگرام کاربن ڈائی آکسائیڈ کےاخراج میں کمی آئے گی جوکہ ایک سال کے لئے پٹرول سے چلنے والی 25 گاڑیوں کو سڑک سے ہٹانے کے برابر ہے۔
انڈس ہسپتال سولر پینلز کی وجہ سے اپنے بڑھتے ہوئے بجلی کے اخراجات کو کم کرنے کے قابل ہو جائے گا۔اور فنڈز کو مریضوں کی فلاح وبہبود کے لئے استعمال کیا جا سکے گا۔
اس اقدام کے بارے میں بات کرتے ہوئے عارف الاسلام نے میزان بینک کی جانب سے کہا کہ یہ اقدام انڈس ہسپتال کے لئے توانائی کی حفاظت اور اور کارگردگی کو بڑھانے کا وعدہ کرتا ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ عوام تک صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو بھی قابل بناتا ہے۔
نیوز الرٹ ٹوڈے:میزان بینک کے ڈپٹی سی ای او عارف الاسلام نے میزان بینک کی جانب سے چیک ڈاکٹر عبدالباری بانی انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے حوالے کیا۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے سنیئر مینجمنٹ ٹیم ممبران بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا مزید 9ہزار مساجد کو سولر انرجی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
خاص خبریں
-
ٹرمپ نے تارکین وطن کے لیے رحم کی اپیل کرنے والے بشپ کو اپنا مخالف قرار دے دیا، معافی کا مطالبہ
-
زرعی شعبے میں جدید تربیت کے لیے چین جانے والے طلبہ کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی، وزیراعظم
-
گھر ٹھیک کیے بغیر قرضوں کے بوجھ سے نکلنا مشکل ہے، وزیر خزانہ
-
یوٹیلیٹی سٹورز کی کارروائیاں بند، اثاثے اور جائیدادیں حفاظتی تحویل میں لے لی گئیں۔
تازہ ترین

تبصرے