پاکستانی کرکٹ اسکواڈ پرتھ سے سڈنی پہنچ گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : قومی کرکٹ اسکواڈ پرتھ سے سڈنی پہنچ گیا ،واضح رہے کہ قومی کرکٹ اسکواڈ کل کسی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا۔

 

نیوز ٹوڈے :قومی کرکٹ  ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں تین نومبر کو جنوبی افریقا کے خلاف اپنے چوتھے میچ کے لیے میدان میں اترے گی ۔

 

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے  میڈیا سے گفتگو کے دوران بیان دیا کہ ہم اچھا کھیلنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، بابر اعظم بھی اچھا کھیلیں گے، آپ لوگوں سے اپیل ہے کہ ہمارے لیے دعا کریں۔

 

انہوں نے کہا ٹیم جیتنے کے لیے اپنی پوری کوشش کررہی ہے ۔

 

یاد رہے کہ میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں جیت بہت ضروری ہوتی ہے، ٹیم گزشتہ دو میچز میں اس طرح سے پرفارم نہیں کر سکی جتنی مداحوں کو امید تھی،مگر ہمیں بھی اپنی غلطی کا احساس ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ پاکستان بھارت اور زمبابوے سے ہارنے کے بعد  پوائنٹس ٹیبل پر شدید مشکلات کا شکار ہے جس کے باعث پاکستان کی سیمی فائنلز تک رسائی بھی کھٹائی میں پڑ گئی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 1 ہزار رنز اسکور کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+