پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث گوجرانوالہ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث گوجرانوالہ  کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث گوجرانوالہ جی ٹی روڈ کے اطراف تمام تعلیمی ادارے آج بند  کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے ۔

 

اس حوالے سے سی ای او ایجوکیشن معروف احمد نے بیان جاری کیا کہ چندہ قلعہ سے  لے کر راہوالی والی تک سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج بند  رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ طلبہ کو لانگ مارچ کے باعث مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

انہوں نے کہا کہ طلبہ وطالبات کی حفاظت کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پانچویں روز کا آغاز آج چندا قلعہ سے ہوگا، جس کے بعد لانگ مارچ اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گا ۔

 

نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق  پی ٹی آ ئی کا لانگ مارچ اگلے جمعہ تک اسلام آ باد پہنچ جائے گا ۔

 

مزید پڑ ھیں : حکومت کا کسانوں کے لئے 1800 ارب تک کا قرضہ فراہم کرنے کا فیصلہ

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+