سندھ حکومت کا بڑا اقدام، بے سہارا اور کمزور لوگوں کے لئے مفت قانونی مشورے کی سروس کا آغاز
- 02, نومبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے: سندھ کی حکومت نے بے سہارا اور کمزور لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کے لئے مفت قانونی مشورے کی سروس کا آغاز کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لوگوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے ان کو مفت قانونی مشورہ دینے کے لئے سندھ لیگل ایڈوائزری کال سینٹر قائم کیا گیا۔ یہ پورے ملک کے لئے نعمت ہے۔
نیوز ٹوڈے:لیگل ایڈوائزری کال سینٹر نے جولائی 2018 میں کام شروع کیا۔ ایک سالانہ رپورٹ کے مطابق چھ سو سے زیادہ مختلف علاقوں، شہروں اور دیہاتوں سے چوالیس ہزارآٹھ سو اٹھائیس کالز موصول ہوئیں۔
اس کے علاوہ عوام کال کی مدد سے کسی بھی مسئلے پر عوام کو مفت مشورہ حاصل کر سکتی ہے۔اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے لیگل ایڈوائزری کال سینٹر نے لیگل ایڈ سوسائٹی کے ساتھ کام شروع کیا ہے۔ صوبائی حکومت اس سلسلے میں عوام کی مدد کرے گی۔
نیوز الرٹ ٹوڈے:سندھ کی حکومت نے اس مقصد کے لئے ہائی کورٹ کے آٹھ سینئر ایڈوکیٹ کی خدمات حاصل کرلیں ہیں۔ آپ قانونی مدد حاصل کرنے کے لئے 70806-0800 پر کال کر سکتے ہیں۔اس ہیلپ لائن پر آپ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کال کر سکتے ہیں۔ شہریوں اور بے سہارا اور کمزور لوگوں کی مدد کے لئے یہ ایک اہم قدم ہے۔
مزید پڑھیں: صوبہ سندھ میں سیلاب کی وجہ سے 20 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہو ئی، وزیرِ تعلیم سید سردار علی شاہ
خاص خبریں
-
ٹرمپ نے تارکین وطن کے لیے رحم کی اپیل کرنے والے بشپ کو اپنا مخالف قرار دے دیا، معافی کا مطالبہ
-
زرعی شعبے میں جدید تربیت کے لیے چین جانے والے طلبہ کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی، وزیراعظم
-
گھر ٹھیک کیے بغیر قرضوں کے بوجھ سے نکلنا مشکل ہے، وزیر خزانہ
-
یوٹیلیٹی سٹورز کی کارروائیاں بند، اثاثے اور جائیدادیں حفاظتی تحویل میں لے لی گئیں۔
تازہ ترین

تبصرے