پشاور میں ڈینگی سر اٹھانے لگا، مریضوں کی تعداد میں اضافہ

 

بریکنگ نیوز ٹوڈے:پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔

 

 نیوز ٹوڈے:تفصیلات کے مطابق   پشاور  کے ہسپتالوں  میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے بیڈ مختص کیے گئے ہیں۔ پشاور کے تین ہسپتال جس میں  لیڈی ریڈنگ ،خیبر ٹیچنگ  اور حیات آباد  میڈیکل کمپلیکس  شامل ہیں جہاں ڈینگی  میں مبتلا پچاس سے زائد مریض  ہیں۔

 

 صحت کے محکمہ کی رپورٹ کے مطابق ڈینگی کے سات ہزار زیادہ  کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔  پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد دوسرے اضلاع سے  زیادہ ہے۔

پشاور میں ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد اٹھارہ ہزار مریضوں سے تجاوز کر گئی ہے ا سکے علاوہ  اس کے باعث  ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اب تک  پندرہ مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

 

 نیوز الرٹ ٹوڈے: اس کے علاوہ مریضوں کی تعد اد میں اضافہ ہونے کے باعث مارکیٹ میں ادویات کی بھی قلت ہے اور اگر موجود ہیں تو زیادہ  قمیتوں پر دستیاب ہیں۔

 

مزید پڑھیں: سموگ کے انسانی صحت پر اثرات اور اس سے بچاو کے طریقے

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+