تنزانیہ میں آج ایک مسافر طیارہ وکٹوریا جھیل میں گر کر حادثے کا شکار ہو گیا

تنزانیہ میں آج ایک مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا یہ طیارہ وکوبا ہوائ اڈے کے قریب مشرقی افریقہ کی سب سے بڑی جھیل وکٹوریا جھیل میں ایمرجنسی طور پر اتارنا پڑا ہے  یہ جہاز دارالاسلام سے وکوبا جا رہا تھا اس جہاز میں انچاس مسافر سوار تھے حادثے کا شکار ہونے والے مسافروں میں سے 23 افراد کو اب تک بچا لیا گیا ہے ۔

 

پریسین طیارہ جو آج حادثے کا شکار ہوا ہے یہ تنزانیہ کی سب سے بڑی نجی ایئر لائن ہے جو کہ جزوی طور پر کینیا کی ملکیت ہے یہ ایئر لائن علاقائ پروازیں چلاتی ہے یہ مسافر طیرہ اپنی منزل کے بہت قریب پہنچ چکا تھا اور وکوبا ایئر پورٹ سے صرف 100 میٹر کے فاصلے پر آج صبح ظوفان اور خراب موسم  کے باعث اچانک اس طیارے کو وکٹوریا جھیل میں اتارنا پڑا ۔

 

اس طیارے کا کچھ حصہ اب بھی پانے کے اوپر سے نظر آ رہا ہے اور ابھی تک مکمل طیارہ ڈوبا نہیں ہے اس لیے مسافروں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور مختلف ریسکیو ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے اس مسافر طیارے تک پہنچ کر زیادہ سے زیادہ جانیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں ۔

 

تنزانیہ مشرقی افریقہ کا ایک اہم ملک ہے یہاں ایک سو سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں اکثریت عیسائ مزہب سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ہے اسلام دوسرا بڑا مذہب ہے ہر مذہب کے لوگوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔

 

 

 

 

 

 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+