سیمی فائنل سے قبل بابر اعظم 2 گھنٹے تک اکیلے گرائونڈ میں بیٹنگ پریکٹس کرتے رہے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ  کے میچ سے قبل آرام  کیا مگر پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ایسا نہیں کیا اور انہوں نے نیٹس میں دو گھنٹوں تک بیٹنگ کی پریکٹس جاری رکھی ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم  ٹیم سے الگ گراونڈ میں اکیلے ہی بیٹنگ کی پریکٹس کرتے رہے ۔

 

بیٹنگ پریکٹس کرتے ہو ئے پاکستان ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن بھی بابر اعظم کے ہمراہ موجود تھے جس کہ ان کو ٹپس دیتے ہو ئے دکھائی دیے ۔

 

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹیم سے علیحدہ ڈیڑھ گھنٹے تک اپنی پریکٹس جاری رکھی ۔

 

واضح رہے کہ پاکستان کا مقابلہ کل دوپہر 1 بجے نیوزی لینڈ سے ہو گا ،پاکستان کو  فائنل میں پہنچنے کے لیے نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دینا ہو گی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب  10 نومبر کو بھارت اور انگلینڈ ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہونگے ، جیتنے والی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی ۔

 

خیال رہے کہ پورے ٹورنامنٹ میں اگر ،مگر کی شکار ٹیم پاکستان  مداحوں کی دعاوں اور قسمت کی مہربانیب سے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے  جس کے بعد تمام مداح اب پاکستان کی جیت کے لیے پر عزم ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : بابراعظم بڑے میچز کا پلیئر ہے ، سیمی فائنل میں رنز کرے گا ،میتھیو ہیڈن

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+