کرکٹ قوم کو متحد کرتی ہے لیکن ایک کرکٹر نے قوم کو تشویش میں ڈال رکھا ہے ، احسن اقبال کی عمران خان پر تنقید
- 10, نومبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے:وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ قوم کو متحد کرتی ہے لیکن ایک کرکٹر نے قوم کو تشویش میں ڈال رکھا ہے کاش وہ کرکٹر بھی قوم کو متحد کرنے کا ذریعہ بنتا۔
تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے یہ بات جیو نیوز کے شو کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک سیلاب کی تباہ کاریوں کے نقصانات میں مبتلا ہے اور سوائے ایک انسان کے پورا ملک ایک ساتھ کھڑا ہے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود کو آئین سے بالاتر سمجھتے ہیں ان سے توشہ خان اور فارن فنڈنگ کے متعلق کوئی بھی سوال نہ کیا جائے۔
نیوز ٹوڈے: ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ہم پر جھوٹے مقدمات بھی ہوں تو ہمیں عدالت میں پیش ہونا پڑتا ہے۔پنجاب کی انتظامیہ تباہی کے موڑ پر ہے اور پنچاب کے چیف سیکرٹری اور آئی جی کا کہنا ہے کہ ان کا آزادنہ کام مشکل بنا دیا گیا ہے۔
لانگ مارچ جلسے میں فائرنگ کے واقعے پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی زخمی ہو اسے قریبی ہسپتال لے کر جایا جاتا ہے نہ کہ تین گھنٹے کا سفر کرکے ہسپتال میں پہنچایا جاتا ہے۔
نیوز الرٹ ٹوڈے:یاد رہے یہ تما گفتگو انہوں نے جیو نیوز کے شو کیپٹل ٹاک میں کہی۔
مزید پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کا آئی جی پنجاب کے دفتر کے باہر مظاہرہ
خاص خبریں
-
ٹرمپ نے تارکین وطن کے لیے رحم کی اپیل کرنے والے بشپ کو اپنا مخالف قرار دے دیا، معافی کا مطالبہ
-
زرعی شعبے میں جدید تربیت کے لیے چین جانے والے طلبہ کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی، وزیراعظم
-
گھر ٹھیک کیے بغیر قرضوں کے بوجھ سے نکلنا مشکل ہے، وزیر خزانہ
-
یوٹیلیٹی سٹورز کی کارروائیاں بند، اثاثے اور جائیدادیں حفاظتی تحویل میں لے لی گئیں۔
تازہ ترین

تبصرے