عالمی آبادی رواں ماہ 8 بلین تک پہنچنے کا امکان

بریکنگ نیوز ٹوڈے:دنیا کی آبادی  رواں ماہ میں 8 بلین تک پہنچنے کا امکان ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق عالمی یومِ آبادی کے موقع پر جاری کردہ ورلڈ پاپو لیشن پراسپیکٹس 2022 کے مطابق ہندوستان آنے والے سال 2023 میں آبادی کے لحاظ سےچین  کو پیچھے چھوڑ  دے گا۔اور دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔

 

نیوز ٹوڈے:اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ رواں سال  15 نومبر تک دنیا کی آباد ی 8ارب تک  پہنچ جائے گی اس کی رپورٹ انہوں نے عالمی آبادی کی مناسبت سے   11 جولائی کو جاری کی تھی۔

 

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں ہر  منٹ میں دو سو ستر بچوں کی پیدائش ہورہی ہے۔

 

کافی ترقی پذیر ممالک میں شرح پیدائش کم ہے ۔2050 تک دنیا کی مجموعی آبادی آدھے سے زیادہ اضافہ  مصر، بھارت، ایتھوپیا،  کانگو، نائیجیریا، پاکستان، فلپائن اور تنزانیہ شامل ہونگے۔

 

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارت میں آبادی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس لحاظ سے  بھارت آبادی میں چین کو بھی پیچھے چھوڑدے گا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔

 

اس کے علاوہ اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوٹیرس کا کہنا ہے یہ ہمارے لئے تنوع کا جشن منانے اور صحت کے شعبے میں حیران ہونے کا وقت ہے  جس نے انسانی عمر میں اضافہ کیا ہے اور زچگی کے دوران ماں اور نومولود کی  اموات کی شرح کو کم کیا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:رپورٹ کے مطابق 2080 تک دنیا کی آبادی 10 ارب 40 کروڑ ہوجائے گی۔

 

مزید پڑھیں: اقوامِ متحدہ کی طرف سے گلوبل ارلی وارننگ سسٹم بنانے کا اعلان کر دیا گیا

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+