سردی کی آمد کے باعث بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کی مدد کا کام تیز کرنے کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے :چیئر مین پیپلزپارٹی اور پاکستان کے وزیر خارجہ  بلاول بھٹو زرداری  نے  دیہی علاقوں میں سردی کی آمد سے پہلے  سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے لیے  کام کو تیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جاری کاروائیوں کی  صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے  کراچی کے وزیر اعلیٰ ہائوس میں اجلاس منعقد کروایا گیا جس میں پیپلز پارٹی کے سینئر عہدیداران نے شرکت کی ۔

 

اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، صوبائی وزراء  اور چیف سیکرٹری نے شرکت کی ،تمام افراد نے بلاول بھٹو  کو صورتحال سے آگاہ کیا ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ اب تک کل ملا کر 2992 امدادی کیمپ لگائے جا چکے ہیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : وزیر اعلیٰ سندھ نے بیان دیا کہ سیلاب کی بدولت پاکستان کو دو ہزار چار سو چالین بلین  روپے کا نقصان ہوا ہے ،تاہم صورتحال پر قابو پانے کے لیے حکام کی جانب سے تیزی سے کام جاری ہے ۔

 

خیال رہے اس موقع پر بلاول بھٹو نے بیان دیا کہ سردی  آنے سے پہلے امدادی سرگرمیاں بڑھائی جائیں اور کام کو تیزی سے مکمل کیا جا ئے تا کہ لوگوں کو شدید موسم میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑ ے ۔

 

مزید پڑ ھیں : پاکستان تحریکِ انصاف کا لانگ مارچ دوبارہ شروع

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+