بلاول بھٹو نے مثال قائم کر دی

Bilawal Bhutto tour to Newyork

نیوز ٹوڈے: وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو نے نیو یارک میں کانفرنس کے دوران اپنی حکومت کی حکمت ِ عملی واضح کر دی،بلاول نے کہا کہ ہم ایڈ پر نہیں بلکہ ٹریڈ بڑھانے پر یقین رکھتے ہیں۔ہماری حکومت پاکستان اور بین الاقوامی برادری کے لیے مثبت پلان لے کر آئی ہے جس کے مطابق ہم ہر ایک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں کسی سے دشمنی نہیں چاہتے اور یہی مئوقف امریکہ کے ساتھ تعلقات کے لیے رہے گا کیونکی امریکہ سے تعلقات مستقبل کی بہتری کے لیے بہت ضروری ہیں ۔

بلاول نے کانفرنس میں مزید بتایا کہ روس اور یوکرین کی جنگ میں پاکستان امن کا خواہشمند ہے اور ہم ہمیشہ سے ہی امن کو فروغ دیتے آئے ہیں ،سابق وزیر اعظم عمران خان کے روس کے دورے کے سوال میں بلاول نے جواب دیا کہ میں سابق وزیر اعظم کے روس کے دورے کا دفاع کرتا ہوں کیونکہ ان کا دورہ خارجہ پالیسی کے تحت سر انجام دیا گیا اور جہاں تک ٹریڈ کی بات ہے تو جس ملک کے ساتھ مناسب سودا ہو گا پاکستان اس کے ساتھ ٹریڈ کرے گا ۔

افغانستان کے معاملے پر بلاول نے بتایا کہ افغانستان کو انسانی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اورپاکستان اپنی ہر ممکن کوشش کررہا ہے کہ ہمارے افغانی بھائیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ،اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ یوکرین میں بھی امن کے لیے پاکستان کاوشوں میں مصروف ہے۔بلاول نے بھارت میں جاری کشمیریوں کے خلاف ظلم پر بھی آواز اٹھائی اور بتایا کہ کشمیریوں کی جان کی قربانی ہم را ئیگا نہیں جانے دیں گے۔

بلاول نے غربت،خوراک کے بحران اور انتہا پسندی کے بحران نے نمٹنے پر بھی زور دیا،کہا کہ پاکستان نے ان مسائل سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے اور مستقبل میں جلد ہی ان مسائل کو حل کیا جائے گا۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+