سونے کی قیمت میں چونکا دینے والا اضافہ

نیوز ٹوڈے:سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار تین سو پچاس روپے کے اضافے کے بعد سونا ملکی تاریخ کی مہنگی ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ اکتالیس ہزار چھ سو پچاس روپے ہو چکی ہے۔اسٹاک ایکسچینج میں مندی اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت سے سونا صرف ایک ہی روز میں دو ہزار تین سو روپے مہنگا ہو کر انتہا پر پہنچ گیا ہے۔

بروز پیر بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں پندرہ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کی بدولت سونے کی فی اونس قیمت ایک ہزار آٹھ سو باسٹھ ڈالر پر جا پہنچی ہےجو کہ پاکستان کے لیے ایک تشویشناک بات ہے کیونکہ پاکستان پہلے ہی معیشت کے بحران سے گزر رہا ہے ،یہاں تک کہ روز مرہ کی اشیاء بھی عام آدمی کی سکت سے نکل چکی ہیں۔

عالمی بلین مارکیٹ میں اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں رپے کی مسلسل بے قدری نے سونے کی قیمتوں میں ہوش اُڑا دینے والا اضافہ کیا ہےاور ملکی تاریخ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔ اسی طرح سونے کی 10 گرام کی قیمت 2 ہزار 15 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 21 ہزار 442 روپے ہوگئی۔

دوسر ی جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی بدولت چاندی فی تولہ بیس روپے مہنگی ہو کر ایک ہزار پانچ سو نوے روپے تک جا پہنچی ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے سخت فیصلے لے کر معیشت کو نہ بچایا تو پاکستان کے لیے آئندہ مستقبل میں مسائل مزید بڑھ سکتے ہیں۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+