بھارتی کرکٹر دنیش کارتک بھی بابر اعظم کے دیوانے نکلے

نیوز ٹوڈے:بھارتی کرکٹر دنیش کارتک نےبابر اعظم سے متعلق کہاہے کہ وہ تینوں فارمیٹ کے نمبر ون بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر بن سکتے ہیں۔ دنیش کارتک نے آئی سی سی ریویو میں بابر اعظم کے نئی تاریخ رقم کرنے کے بارے میں کہا کہ بابر اعظم سو فیصد تینوں فارمیٹ کے نمبر ون بیٹسمین بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ان کے اندر وہ صلاحیت موجود ہےجو کسی ایک بڑے بیٹسمین میں ہونی چاہیے۔

دنیش کارتک نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی اپنی ٹاپ فارم پر کھیل رہے ہیں اور اپنے کیرئر کی بلندی پر ہیں،انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اعلیٰ کوالٹی کےپلیئر ہیں وہ تینوں فارمیٹ میں وہ شاندار ہیں ،مستقبل میں وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنے ریکارڈ قائم کر سکتے ہیں۔

دنیشن کارتک کا کہنا تھا کہ بابر اعظم میں اچھا کھلاڑی بننے کا پورا پوٹینشل ہے اور میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ بابر ٹیسٹ کے فیبلوس فائیو میں شامل ہونے کی تمام خوبیاں رکھتے ہیں۔

بھارتی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم اسپیشل پلیئر ہیں ان کا کریز پر بیلنس اور بال کو ٹائم کرنا بہت عمدہ ہے اور دیکھنے والوں کو محظوظ کرتا ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیسٹ میں پانچویں،  ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی

کرکٹ میں پہلے نمبر پر ہیں۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+