سدھو موسے والا کے بعد کیا سلمان خان بھی نشانے پر ہیں؟

نیوز ٹوڈے:بھارتی معروف گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ممبئی کی پولیس کی جانب سے سُپر اسٹار سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو موسے والا کے قتل کے بعد گینگسٹر لارینس بشنوئی کی جانب سے سلمان خان کو بھی قتل کرنے کا خدشہ ہے جس کے پیشِ نظر ممبئی کی پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی میں پہلے سے اضافہ کر کے بڑھا دی ہے۔پرسنل سیکیورٹی کے ساتھ بالی وڈ کنگ کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

نیوز ٹوڈے :اس سے قبل 2018ء میں پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے گینگ کے سربراہ لارینس بشنوئی کی جانب سے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی مگر خوش قسمتی سے اس مسئلے سے نکل گئے تھے۔

نیوزٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق یہ گینگ کافی بڑا ،منظم اور متحرک ہے،ماضی میں بھی اس گینگ نے مشترکہ طور پر ایسی غیر قانونی کاروئیاں کی ہیں۔

بھارتی پولیس نے سدھو موسے والا کے قتل ہونے کے بعد متعدد کاروائیاں کی جبکہ چند مشکوک افراد کو گرفتار ب کیا جا چکا ہے۔

بالی وڈ کنگ کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+