قومی کرکٹر محمد رضوان کی سالگرہ پر مداحوں کی طرف سے مبارکباد وں اور تہنیتی پیغامات کا تانتا بندھ گیا

نیوز ٹوڈے:قومی کرکٹر محمد رضوان کی سالگرہ پر پوری دنیا میں رضوان کے مداحوں کی طرف سے دعائیہ کلمات اور تہنیتی پیغامات ا کا تانتا بندھ گیا ،کسی مداح نے ان سے ملنے کی خواہش کی تو کہیں چند مداحو ں نے ان جیسا بیٹسمین ببننے کی چاہت کا اظہار کر دیا۔

محمد رضوان ایک خوش اخلاق انسان ہیں ، وہ فیلڈ کے اندر ہو ں یا فیلڈ کے باہر ان کا با اخلاق رویہ ہمیشہ دوسرے لوگوں کا دل جیت لیتا ہے،حتیٰ کہ پڑوسی ملک میں بھی ان کے کئی مداح بیٹھے ان کو دیکھتے ہیں ۔ تمام مداحوں کا کہنا تھا ہماری دعا ہے کہ محمد رضوان ہمیشہ ایسا کھیل کر اپنے مداحوں کو محظوظ کریں اور اپنے ملک کا نام روشن کریں۔

نیوزٹوڈے کی اطلاعات کے مطا بق بھارت سے بھی محمد رضوان کو کئی پیغامات ملے جن میں مداح ان کی خیریت دریافت اور سالگرہ پر مبارکباد دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں محمد رضوان نے بھارت کے خلاف شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو بھارت کے خلاف تاریخی میچ جتوانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا،دنیا بھر سے ان کی کارکردگی کی تعریف کی گئی،یہاں تک کہ آئی سی سی بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکی اور ان کو آئی سی سی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+