میاں منشاء کا طیارہ دورانِ پرواز فنی خرابی کے باوجود حادثے سے بال بال بچ گیا

نیوز ٹوڈے: معروف بزنس مین میاں منشا کا طیارہ (نشاط ون ) حادثے سے بچ گیا۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق میاں منشا وزیراعظم شہباز شریف کو جوائن کرنے ترکی جا رہے تھے،جہاں میاں منشاء نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ترکی کے صدر کے ساتھ ملاقات کے دوران کارو باری وفد کی نمائندگی کرنی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دورانِ پرواز طیارے میں فنی خرابی کا واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب طیارہ افغانستان کی حدود میں پہنچا۔مگر طیارے میں موجود پائلٹ نے با کمال صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئےطیارہ افغانستان سے واپس لاہور ایئرپورٹ لے آیاجبکہ طیارے میں میاں منشا خود بھی سوار تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فنی خرابی ٹھیک کروانے کے بعد میاں منشا اسی طیارے میں دوبارہ سفر کرکے ترکی پہنچے۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+