پٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ،تاریخ میں پہلی بار پٹرول فی لٹر ۲۰۹ روپے تک پہنچ گیا

نیوز ٹوڈے:حکو مت نے پٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا جس کے بعد پٹرول کی قیمت تاریخ میں پہلی بار بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں ۳۰ روپے اضافہ کر دیا گیا جس کی بدولت پٹرول کی فی لٹر قیمت ۲۰۹ روپے تک پہنچ چکی ہے ۔نیوز ٹوڈے :رپورٹس کے مطابق اس حکو مت نے ایک ہی ہفتے میں ۶۰ روپے تک پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کل ایک پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کا اعلان کیا ،اپنے بیان میں انہوں نے عوام کو بتایا کہ پٹرول کی قیمت میں ۳۰ روپے اضافہ کے بعد پٹرول فی لٹر ۲۰۹ روپے ہو گیا ہے جبکہ دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے ،ڈیزل کی فی لٹر قیمت ۲۰۴ روپے کر دی گئی ہے۔

نیوزٹوڈے: پٹرول اور ڈیزل کے ساتھ ساتھ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ ہو ا ہے ۔نئی سمری کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت ۱۷۸ روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت ۱۸۱ روپے کر دی گئی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں بتایا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں بھی ناقابلِ یقین اضافہ ہوا ہے جس کی بدولت عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے،انہوں نے بتایا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ماہانہ ۹۱ ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا اس کے لیے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ضروری ہے۔

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے فوراً بعد ہی مارکیٹ میں پٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کا حجوم کئی حد تک بڑھ گا،شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں حکومت تیل مہنگا کر کے عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہی ہے۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+