قطر میں ہو نے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے سیالکوٹ میں فٹبال تیار

نیوز ٹوڈے:قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2022 میں استعمال ہونے والا فٹبال سیالکوٹ کی فیکٹری میں تیار کیا جا چکا ہے۔ دنیا بھر سے فٹبال سے شوقین اور مداح اس ورلڈ کپ کے شروع ہونے کے لے بے تاب نظر آرہے ہیں،جبکہ پاکستان کو فٹبال تیار کرنے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔

سیالکوٹ میں قائم اس فیکٹری کے مالک نے میڈیا کو بتایا کہ اس فٹبال کو جدید ٹیکنالوجی کے تحت تیار کیا گیا ہے اور جو بھی مشینری استعمال کی گئی سب آ ٹو میٹک اور جدید ہیں۔

نیوز ٹوڈے:قطر میں ہونے والے اس ورلڈکپ کے لیے فٹبال کو الریہلا کے نام سے منظر ِ عام پر لایا گیا ہے، فیکٹری کے مالک نے کہا کہ الریہلا فٹبال نومبر میں قطر میں ہونے والے ورلڈکپ میں استعمال ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہاس فٹبال میں زیادہ تر استعمال ہونے والا مٹیریل ری۔سائیکل ہے جو ماحول دوست ہے اور کوائلٹی میں بھی بہترین ہے،یہ فٹبال اعلیٰ مشینری اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کر کے بنایا گیا ہے۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+