سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

نیوز ٹوڈے:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولزز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت 1 لاکھ39ہزار200 روپے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت میں86 روپے اضافہ ہوا ہے اور سونے کی قمیت1 لاکھ19 ہزار 342 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے علاوہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت سولہ ڈالرکم ہوئی ہے اور 1851 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دورِ حکومت میں سونے کی قیمت میں دوسری دفعہ اضافہ ہوا جس کی بدولت سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان کی عوام پہلے ہی کمر توڑ مہنگائی کا سامنا کر رہی ہے،پٹرول،آٹا،گھی ،بجلی اور دیگر روز مرہ کی اشیاء عام عوام کی پہنچ سے آہستہ آہستہ دور ہوتی جا رہی ہے،اگر ابھی بھی حکومت نے اس بڑھتی ہو ئی مہنگائی پر توجہ نہ دی تو آنے والے وقت میں حکومت کو سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+