پاکستانی ویمنز کر کٹ ٹیمم کی ناقابلِ شکست پرفارمنس

نیوز ٹوڈے:پاکستان ویمینز کر کٹ ٹیم نے سری لنکن ٹیم کے خلاف شاندار کارکردگی دکھا کرسیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی ۔آخری ون ڈے میچ میں مری لنکا ٹیم نے پاکستان کو ۹۳ رنز سے ہرا کر فتح حاصل کی ،تاہم سیریز جیتنے میں قومی ٹیم کا میاب ہو گئی

کراچی میں پاکستان ویمنز اور سری لنکا ویمنز کے درمیان ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی، آغاز میں ہی مہمان ٹیم کی دو وکٹیں 4 رنز پر گر گئیں تاہم کپتان چماری اتاپتو کی شاندار سنچری اور ہرشیتا مداوی کے 75 رنز کے بدولت سری لنکن ٹیم بڑا اسکور کرکے میچ ڈیفنڈ کرنے میں کامیاب رہی ۔

سری لنکا ویمنز نے پچاس اوورز میں 7 وکٹ پر 260 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے انعم امین اور فاطمہ ثنا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان ٹیم 42ویں اوور میں 167 رنز بنا کر پویلین کی طرف لوٹ آئی۔

گرین شرٹس کی جانب سے عالیہ ریاض 56 رنز بنا کر نمایاں رہیں، سری لنکا کی کپتان چماری اتاپتو اور اوشاڈی رانا سنگھے دو دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+