بی جے پی رہنماء کی جانب سے نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے پر بلاول بھٹو کی شدید مذمت
- 06, جون , 2022
نیوز ٹوڈے: بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی حکمران پارٹی بھارتیہ جنتا کے ترجمان کی طرف سے حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کی مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےبیان جاری کیا کہ میں بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق نفرت انگیز اور سخت کلمات استعمال کرنےپر شدید مذمت کر تا ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارتی حکمراں جماعت کے اہم عہدے دارکے اس اسلام مخالف بیان سے دنیا بھرکے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہےاوربی جے پی رہنما کا یہ بیان کسی صورت دنیا میں قبول نہیں کیا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اب وقت آچکا ہے کہ عالمی برادری ان سنگین مسائل پر نظر ثانی کرے اورہندوستان میں اسلاموفوبیا سے متاثرہندوتوا کوروکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
یاد رہے کہ بی جے پی کی مرکزی ترجمان نپور شرما کی طرف سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاحی کی گئی تھی جس پر پوری دنیا کی جانب سے شدید اور سخت ردِ عمل آیا،تاہم بی جے پی نے خاتون رہنما کو عہدے سے برطرف کرکے خاتون کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔
تبصرے