بی جے پی کے ترجمان کی توہین رسالت پر عمران خان کا سخت ردِ عمل

نیوز ٹوڈے: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نپور شرماکی جانب سے رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور سخت ردِ عمل دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہاہمارے پیارے نبی پاک ﷺ کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک ترجمان کے نفرت انگیز حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ مودی سرکار جان بوجھ کر بھارت میں لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے ساتھ مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیزی اور نفرت کی حکمتِ عملی پر کام کر رہی ہے، مودی بھارت کو آر ایس ایس کے نظریے کے مطابق چلانا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارےرسولِ محترمﷺکی ذاتِ مقدس پر اس نوعیت کاحملہ ایک گھٹیا ترین حرکت ہےجو کوئی مسلمانوں کیخلاف کرسکتاہےکیونکہ ہم مسلمان اپنےنبی پاکﷺکی نہایت عزت اوران سےشدیدمحبت کرتےہیں۔ او آئی سی مودی کےبھارت کیخلاف سخت اقدام کرے جو اپنی اسلام مخالف پالیسیزکےباوجود اب تک بچتا آیاہے،اگر اس کے خلاف بروقت حکمتِ عملی نہ بنائی گئی تو یہ بات بہت آگے نکل جائے گی۔

واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ماضی میں بھی ایسے گھٹیا ہتکنڈوں کا استعمال کر کے سیاسی شہرت حاصل کرتی آئی ہے جس کے خلاف بھارت میں رہنے والے مسلمانوں نے بھی شدید مذمت کی۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+