انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، ڈالر کی نئی قیمت ۲۰۴ روپے ہو گئی

نیوز ٹوڈے: انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر ۲۰۴ روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر اضافے کے بعد ۲۰۴ روپے تک پہنچ گیا ہے۔سات جون بروز منگل انٹر بیبک مارکیٹ میں ایک طوفان آیا جس سے ڈالر تین روپے چورانوے پیسے مزید مہنگا ہو گیا ، واضح رہے کہ ڈالر ک حالیہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر فائز ہے.

رپورٹس کے مطابق اس سے پہلے چھ جون کو انٹر بیک میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے چودہ پیسے اضافہ ہوا،جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت دو سو روپے چھ پیسے ہو گئی،جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر دو روپے پچاس پیسے مہنگا ہوا تھا۔

گزشتہ ماہ روپیہ بد ترین بے قدری کا شکار ہوا تھا مگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روپے کی بے قدری کم ہو ئی اور طویل عرصے بعد پھر روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیاتھا،مگر رواں ہفتے میں ایک بار پھر روپے کی بے قدری بڑھی اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور دیگر جگہوں سے قر ضوں کی فراہمی تک ڈالر روپیے پر دبائو ڈال کر رکھے گا۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+