پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ،ویسٹ انڈیز کی ٹیم ملتان پہنچ گئی
- 07, جون , 2022
نیوز ٹوڈے: پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے کالی آندھی پاکستان پہنچ گئی، ون ڈے سیریز کا باقاعدہ آغاز آٹھ جون سے ہو گا ۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیریز کیلئے پہلے اسلام آباد پہنچی جہاں سے اُسے نجی ایئر لائن کے ذریعےملتان پہنچایا گیا تھا، انتظایہ کی جانب سے ٹیم کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 8 جون کو ہوگا۔
شیڈول کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کا ٹریننگ سیشن منگل کی شام ساڑھے 4 سے رات 8 بجے تک ہوگا، جس میں تمام کھلاڑی شرکت کر کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹریننگ سیشنز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور مہمان اسکواڈ کے کپتان نکولس پوران میڈیا کانفرنسز بھی کریں گے جس میں دونوں ٹیم کے کپتان آنے والی سیریز کے لیے حکمتِ عملی بتائیں گے۔
نیوز ٹوڈے: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 8 جون، دوسرا ون ڈے 10 جون جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ اتوار 12 جون کو کھیلا جائے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کرکٹ کے شائقین کا انتظار ختم ہو نے جا رہا ہے،ملتان اسٹیڈیم میں 14سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے،پاکستان بھر سے لوگ اس سیریز کو دیکھنے کے لیے پر عزم ہیں ۔دوسری جانب ٹکٹس خریدنے کا مرحلہ بھی زور و شور سے جاری ہے۔
تبصرے