پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ون ڈے میچ اپنے نام کر لیا

نیوز ٹوڈے:پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان نکولس پوران نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 305 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بلے باز شائے ہوپ نے 127رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو بڑا ٹوٹل سیٹ کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ۔

قومی ٹیم نے 306 رنز کا ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر حاصل کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے آخری اوورز میں خوشدل شاہ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔کپتان بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی 17ویں سنچری مکمل کرتے ہوئے 103 رنز بنائے۔

پاکستان کے اوپنر بیٹر امام الحق نے 65، محمد رضوان نے 59، خوشدل شاہ نے 41، فخر زمان 11 نے، محمد نواز نے اہم 8 جبکہ شاداب خان نے 6 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف 77 رنز دے کر تھوڑے مہنگے ضرور ثابت ہو ئے مگر اسکے عوض 4 وکٹیں لے کر کامیاب بولر ٹھہرے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

نیوز ٹودے: دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 10 جون اور تیسرا 12 جون کو کھیلا جائے گا،شائقین اپنے فیورٹ بلے باز بابر اعظم کی ایک اور سنچری دیکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+