بابر اعظم کا ویرات کوہلی کے ریکارڈز توڑنے کا سلسلہ زور و شور سے جاری

نیوز ٹوڈے:بابر اعظم کا ویرات کوہلی کے ریکارڈز توڑنے کا سلسلہ ایک طویل عرصے سے جاری ہے ،قومی کپتان آج کل ورلڈ میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں جبکہ دنیا بھر سے ان کے مداح ان و کو مبارکباد بھیج رہے ہیں ۔

نیوز ٹوڈے: بابر اعظم نے نہ صرف دو دفعہ سنچریوں کی ہیٹرک کی بلکہ وہ تاریخ میں سب سے تیز ہزار رنز بنانے والے پہلے کپتان بن گئے ہیں،اس سے پہلے یہ ریکارڈویرات کوہلی کے نام تھا،سابق بھارتی کپتان نے یہ ریکارڈ ستارہ اننگز میں بنایا جبکہ بابر اعظم نے یہ ہدف صرف تیرہ اننگز میں عبور کر لیا۔

پاکستانی کرکٹر  نے یہ اعزاز ملتان میں ویسٹ انڈیز کے  خلاف  پہلے ون ڈے میچ میں حاصل کیا۔ انہوں نے نو چوکوں سے اپنے کیریئر کی سترویں سنچری بنائی۔

بابر اعظم نے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس دوران انہوں نے بطور کپتان اپنے کیریئر کے 1000 رنز بھی مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

دوسری جانب بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی 17ویں سنچری 85ویں اننگز میں بنائی، جس کے بعد انہوں نے دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے بازوں مثلاً ویرات کوہلی، اے بی ڈی ویلیئرز اور سارو گنگولی جیسے تا ریخ بنانے والے کھلاڑیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں کامیابی کے بعد بابر اعظم کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا مگر انہوں نے یہ ایوارڈ خوشدل شاہ کو سونپ دیا اور کہا کہ میچ وننگ پرفارمنس پر خوشدل شاہ ہی اس ایوارڈ کا مستحق ہے۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+