محمد حسنین کا بالنگ ایکشن لیگل قرار

نیوز ٹوڈے: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ قومی فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو ایک بار پھر ہر قسم کی کرکٹ میں باؤلنگ کی اجازت دی جا چکی ہے۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے دوران ان کے بازو کا خم 15 ڈگری سے کم رپورٹ ہوا ہے۔

محمد حسنین کو آئی سی سی سے منظور شدہ لاہور میں واقع ٹیسٹنگ سینٹر میں دیئے گئے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد معطل کیا گیا تھا، واضح رہے کہ ا س سے قبل آسٹریلوی دورے کے دوران آئی سی سی نے محمد حسنین کا بالن ایکشن مشکوک قرار دیا تھا،تفصیلات کے مطابق اُس وقت محمد حسنین کے بازو کا خم پندرہ ڈگری سے زیادہ تھا جس کی وجہ سے آئی سی سی کو ان کے بالنگ ایکشن کو مشکوک قرار دینا پڑا۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے بھی 21 جنوری کو دیئے گئے اس ٹیسٹ کی رپورٹ کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔

محمد حسنین نے پاکستانی ایکسپرٹس کے ساتھ مل کر اپنے بالنگ ایکشن پر دن رات کام کیا اور آئی سی سی سے منظور شدہ لاہور کے ٹیسٹنگ سینٹر میں 21 مئی کو دوبارہ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ دیا، کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے اس رپورٹ کا بھی جائزہ لینے کے بعد اس کی تصدیق کی اور ان کا ایکشن لیگل قرار دے دیا۔

نیوز ٹوڈے ابتدائی طور پر جنوری میں آسٹریلیا کے ایک ڈومیسٹک ایونٹ کے دوران محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا،تاہم محمد حسنین کو کچھ دیر تک بالنگ پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورد رمیز راجہ کا بھی محمد حسنین کے بالنگ ایکشن کو کلئیر کروانے میں ایک اہم کردار رہا ہے،انہوں نے صحیح طریقے سے ایکسپرٹس کی رائے کے مطابق اس پر کام کیا ۔ماضی میں بھی پاکستانی بائولرز کو پابندیوں کا سامنا ہوا مگر ان کو بہتر طریقے سے مسائل سے نکالنے کی بجائے ٹیم سے ہی نکال دیا جاتا تھا،پاکستان کی تاریخ میں حیرت انگیز کارکردگی دکھانے والے سعید اجمل کو بھی انہی مسائل کی بدولت کرکٹ کو خدا حافظ کہنا پڑا تھا۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+